مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے ترکی ہرقسم کی سرمایہ کاری اور تعاون کیلئے کھلا ہے جبکہ کسی ملک سے رقم نہیں مانگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری ،تعاون ملکی مستقبل، خود مختاری کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے، قیمتیں بڑھانے والے موقع پرستوں کے خلاف جرمانہ عائد کر سکتے ہیں۔ ترک صدر کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے وزراء کو حکم دے کر امریکی کسنلٹنٹ فرم سے مشورہ لینے سے روک دیا ہے، اپنے پروگرام کے تحت ملکی مقاصد حاصل کرلیں گے۔ رجب طیب اردوغان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکی کے عوام کو موقع پرستوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے ترکی ہرقسم کی سرمایہ کاری اور تعاون کیلئے کھلا ہے جبکہ کسی ملک سے رقم نہیں مانگی۔
News ID 1884570
آپ کا تبصرہ